ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹوئٹر اکاؤنٹ کی معطلی کو چیلنج دینے والی سنجے ہیگڑے کی درخواست پر جلد سماعت کی اجازت

ٹوئٹر اکاؤنٹ کی معطلی کو چیلنج دینے والی سنجے ہیگڑے کی درخواست پر جلد سماعت کی اجازت

Mon, 08 Nov 2021 23:28:15    S.O. News Service

نئی دہلی، 8 نومبر (آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے کی درخواست کو قبول کر لیا جس میں ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کرنے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر جلد سماعت کی درخواست کی گئی تھی۔ہیگڑے کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مبینہ طور پر ٹویٹر پر دو پوسٹس کو دوبارہ ٹویٹ کرنے کے الزام میں مستقل طور پر معطل کر دیا گیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے عدالت کارخ کیا ہے۔جسٹس ریکھا پلی کی سنگل بنچ نے کہا کہ اگر درخواست کی جلد سماعت کی اجازت دی جائے تو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مائیکروبلاگنگ سائٹ کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔عدالت نے درخواست کو 10 جنوری 2022 کو سماعت کیلئے درج کر کیا۔ہیگڑے نے اپنی درخواست میں کہا کہ مارچ 2020 میں اعلان کردہ کووڈ19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے درخواست عدالت کے سامنے درج نہیں تھی اور اس کے بعد اسے اجتماعی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے معطل ٹویٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔سینئر وکیل نے 2019 میں ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس میں انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت مرکز کو سوشل میڈیا پر سنسر شپ آئین کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر نے ہیگڑے کے اکاؤنٹ کو مبینہ طور پر دو پوسٹس کو دوبارہ ٹویٹ کرنے پر5 نومبر 2019 کو مستقل طور پر معطل کر دیا تھا۔ ٹویٹر نے کہا ہے کہ ہیگڑے کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔


Share: